دیہی روزگار اسکیم کے تحت مزدوروں کی ریکارڈ حاضری، روزانہ 6 لاکھ افراد کو روزگار

   

خواتین کی صحت کیلئے ایس ای آر پی کا بیداری پروگرام، وزیر سیتا اکا نے لائحہ عمل جاری کیا
حیدرآباد، 20 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں دیہی روزگار اسکیم (VB-G RAM G) کے کاموں کو زبردست عوامی ردعمل مل رہا ہے اور جاریہ ماہ مزدوروں کی ریکارڈ تعداد کام پر حاضر ہو رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جہاں 17 نومبر تک مزدوروں کی اوسط یومیہ حاضری 5.97 لاکھ تھی، وہیں چہارشنبہ و جمعرات کو 6 لاکھ سے زائد افراد کام پر پہنچے۔ وزیر پنچایت راج و دیہی ترقیات سیتا اکا نے سکریٹریٹ میں اسکیم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ دیہی عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے مزدوروں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے۔دوسری جانب ریاستی غربت مٹاؤ تنظیم (SERP) سے ریاست میں خواتین کی صحت سے متعلق خصوصی بیداری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہر ماہ 4 لاکھ 70 ہزار خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس میں صحت کے موضوع پر اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ اس مہم کو مؤثر بنانے ریاست کی 18,500 گرام سماکھیوں ، 540 منڈل سماکھیوں اور 32 ضلعی سماکھیوں کو خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے تحت وزیر سیتا اکا نے سکریٹریٹ میں اسپیشل چیف سکریٹری نوین متل اور SERP کی سی ای او دیویا دیوراجن کے ہمراہ تربیتی لائحہ عمل کا باقاعدہ اجراء کیا ہے۔-2