ذات پر مبنی مردم شماری کا کام ایمانداری سے ہو:مایاوتی

   

لکھنؤ:17جون(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے منگل کو کہا کہ ملکی مفاد میں ذات پر مبنی مردم شماری کا کام ایمانداری کے ساتھ ہونا چاہئے ۔مایاوتی نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا‘ قومی و ذات پر مبنی مردم شماری کا بھی کام کانگریس کے وقت سے لٹکا ہوا پڑتا تھا۔ کافی آواز اٹھانے کے بعد اب اس معاملے میں کاروائی شروع ہوئی ہے ۔ مفاد عامہ سے سیدھے طور پر جڑا مردم شماری کا یہ کام ملکی مفاد میں اب وقت سے ایمانداری کے ساتھ پوری ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت نے اپنی 11سال کی حصولیابی کا ذکر زور و شور سے کیا لیکن مرکز کی پالیسیاں مہنگائی، بے روگاری او رملکی مفاد میں کتنی کار گر ثابت ہوئی ہیں اس کا فیصلہ خود عوام کریں گے ۔بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ بی جے پی نے مرکز میں اپنے 11سالہ میعاد کار کے بارے میں جو لامحدود حصولیابیاں بیان کی ہیں وہ زمینی حقیقت میں لوگوں کی غریبی، بے روزگاری، دکھ درد وغیرہ دور کرنے یعنی عوامی و ملک مفاد میں کتنی سوچ مند رہی ہیں صحیح وقت آنے پر عوام خود ان کا جواب دیں گے جس کی پوری امید ہے ۔