ذخائر آب کے پاس 600 سی سی کیمروں کی تنصیب

   

حیدرآباد۔/9 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس دانا کشور نے شہر کے تمام ذخائر آب کے پاس مکمل سیکوریٹی کے ساتھ 600 سی سی کیمروں کی تنصیب کا اعلان کیا ۔ مشیرآباد رسالہ گڈھ واٹر ٹینک میں نعش کی دستیابی کے بعد شہر کے تمام ذخائر آب کے پاس سیکوریٹی بڑھا نے کا اعلان کیا ۔ صاف پینے کا پانی سربراہ کرنے تمام اقدامات کرنے کلورین کی مقدار بڑھاکر معیاری پانی سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 10 ڈسمبر کو ہی 100 خانگی سیکوریٹی گارڈس کا تقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد واٹر ورکس کے مزید 200عملے کی خدمات حاصل کرتے ہوئے سیکوریٹی کی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ن