ذہنی طور پر کمزور بچوں کو پیانو سکھانے والی ٹیچر

   

ریاض : سعودی خاتون میوزیشن ھدیہ شیخ البساتنہ نے بچوں کو پیانو بجانے کی ٹریننگ کو اپنی زندگی کا مشن بنالیا ہے۔ ھدیہ البساتنہ کا کہنا ہے کہ ’مجھے بچپن ہی سے پیانو کا شوق ہے۔ اب میں چاہتی ہوں کہ بچے بھی پیانو بجانا سیکھیں اور اس سلسلے میں میں اپنا کردار ادا کروں۔‘ھدیہ البساتنہ منفرد میوزک ٹرینر ہیں۔ وہ موسیقی کو بچوں کی زندگی کا حصہ بنانے کا ہنر جاتی ہیں۔انہوں نے ذہنی کمزوری میں مبتلا بچوں کو پیانو سکھانے کا چیلنج قبول کیا اور انہیں پیانو بجانا سکھانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون میوزیشن کا کہنا ہے کہ ’والدہ کہتی تھیں کہ مجھے بچپن سے گانے کا شوق ہے۔ میں بات چیت کو گانوں اور نغموں میں تبدیل کردیا کرتی تھی۔ سکول ریڈیو سے ہفتے میں ایک یا دو بار پروگرام کیا کرتی تھی۔‘ ان کا کہنا ہے’پیانو سے عشق ہے۔