حیدرآباد۔/18 ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے رائے درگ علاقہ میں سروے نمبر 234 کے تحت 7000 کروڑ مالیتی 85ایکر اراضی کو دو خانگی اداروں کی ملکیت قرار دینے سے متعلق اپنے فیصلہ پر نظرِ ثانی کی درخواست پر تازہ فیصلہ محفوظ کردیا ہے۔ جسٹس جی سری دیوی اور جسٹس ایم جی پریہ درشنی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے ریاستی حکومت کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی جس میں ہائی کورٹ سے خواہش کی گئی کہ اپریل 2022 میں جو فیصلہ سنایا گیا اسے واپس لیا جائے۔ عدالت نے حکومت کے علاوہ خانگی اداروں کے موقف کی سماعت کی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سابق میں اس اراضی کے بارے میں کئی تنازعات پیدا ہوچکے ہیں اور دو اداروں کے حق میں اراضی الاٹ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے وکیل ویدیا ناتھن نے ریاستی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے شکایت کی کہ سابقہ بنچ نے حکومت کی سماعت کئے بغیر ہی اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سابقہ بنچ نے خانگی اداروں کی جانب سے پیش کئے گئے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔ ر