رات 9بجے نومنٹ: جئے پور میں لگی بھیانک آگ

,

   

ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی کی خواہش پر لوگ لاک ڈاؤن کے باوجود ریالی کی شکل میں گھرو ں سے باہر نکلے ہیں
جئے پور۔

اتوار کے روز آتش بازی کے بعد جئے پور کے ویشالی نگر کی عمارت میں بھیانک آگ لگی۔ وزیراعظم نریندرمودی کی اپیل کے پیش نظر رات 9بجے نو منٹ کے لئے ہندوستان میں برقی گل کرنے کے بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے

جمعہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی نے ”اجتماعی طور پر حل اور اظہاریگانگت“ اور کرونا وائرس کی وباء کو ”اندھیرے“ کو ختم کرنے کے لئے لوگوں پر زوردیاتھا کہ وہ اپنے گھروں کی بالکونی’دروازوں میں کھڑے ہوکر رات 9بجے9منٹ کے لئے لیامپس‘ موم بتی‘ چراغ‘ موبائیل فلیش لائٹس جلائیں۔

جیسے ہی گھڑی کے کانٹوں نے 9بجے دیکھایا‘ زیادہ تر گھروں کے لوگ بالکونی او ردروازوں میں اکٹھا ہوگئے‘ موبائیل فون کی لائٹس فلیش رنے لگے اور کئی لوگ اپنے ہاتھوں میں موم بتیاں اور چراغ جلائے کھڑے ہوگئے

https://twitter.com/khushibarmann/status/1246838866658488327?s=20

کچھ مقامات پر ہندوؤں کے مذہبی گانے‘ منترا اور قومی ترانے بھی بجائے گئے

ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی کی خواہش پر لوگ لاک ڈاؤن کے باوجود ریالی کی شکل میں گھرو ں سے باہر نکلے ہیں تاکہ کرونا وائر س سے مقابلہ کیاجاسکے جس کے متعلق دعوی کیاجارہا ہے دنیا بھر میں 65,600اموات ہوئی ہیں اور بارہ لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ’جنتا کرفیو‘ کے دوران 22مارچ کو تالیاں‘ گھنی یا رنگ بل بجانے کی عوام سے خواہش کی تھی۔

اس عالمی وباء سے لڑنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی 28منٹ کی تقریر میں لوگ سے ”تالیاں بجانے“ کی خواہش ظاہر کی تھی۔جس کے فوری بعد تالی بجاؤ‘ گھنٹی بجاؤ پر موسوم ہیش ٹیگ ان لائن ٹرینڈ کرنے لگاتھا