حیدرآباد ۔5 ۔اگست (سیاست نیوز) رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی 21 اگست کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ شمولیت کے بارے میں عنقریب تفصیلی پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔ راج گوپال نے بی جے پی قائد ویویک کے ہمراہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راج گوپال ریڈی نے بتایا کہ اسپیکر فارمیٹ کے مطابق 8 اگست کو اسپیکر سرینواس ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا مکتوب استعفیٰ حوالے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ان کے بھائی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی بھی ایک اہم سیاسی فیصلہ کرسکتے ہیں۔ کانگریس میں قائدین کی عزت نفس کا کوئی احترام نہیں ہے ، لہذا سینئر قائدین پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے ریونت ریڈی کو چیلنج کیا کہ کنٹراکٹ حاصل کرنے کیلئے بی جے پی میں شمولیت کے الزام کو ثابت کریں۔ ر