جے پور : راجستھان میں مرکز کے نئے زرعی قوانین کے خلاف متحدہ کسان مورچہ کی کال پر بھارت بند کا ملا جلا اثر نظر آ رہا ہے ۔ بند اثر شری گنگا نگر اور بیکانیر اضلاع میں زیادہ نظر آرہا ہے اور ضلع شری گنگا نگر کے رائسنگ نگر قصبے کے بازار بند ہیں۔ اس کے علاوہ کسانوں نے کئی شاہراہوں پر چکہ جام کر رکھا ہے ۔ ان میں ٹرک یونین ، 11 ٹی کے گیٹ ، سمیجا ، باجو والا ، مکلا والا میں چکہ جام رہا ۔ اس دوران کسان نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔
