راجستھان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد پر

   

سیکر : راجستھان میں سخت سردی جاری ہے اور سیکر ضلع کے فتح پور میں آج کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے تقریباً پانچ ڈگری سیلسیس نیچے پہنچ گیا جس سے معمولات زندگی متاثر ہوا۔فتح پور زرعی تحقیقی مرکز کے مطابق، فتح پور میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے 4.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ فتح پور میں ہفتہ کو بھی کم از کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سیلسیس رہا۔ فتح پور میں کم از کم درجہ حرارت اس موسم سرما کے موسم میں ساتویں مرتبہ نقطہ انجماد سے نیچے پہنچا ہے ۔ اس سے کھیتوں میں فصلوں پر اوس کے قطرے جم گئے جس سے برف کی چادر بچھی نظر آنے لگی۔شدید سردی کی وجہ سے لوگ ٹھٹھرنے لگے اور الاؤ جلا کر اس سے بچنے کی کوشش کرتے نظر آئے ۔