راجستھان میںامن و قانون کی بگڑتی صورتحال کیخلاف ریالی

   

الور: راجستھان میں ضلع سنگھرش سمیتی کی طرف سے ضلع میں امن و قانون کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف احتجاج میں کمپنی باغ سے ضلع کلکٹر کے دفتر تک ایک جن آکروش ریلی نکالی گئی۔ کمیٹی کوآرڈینیٹر اور ضلع پریشد رکن سریتا راج نے بتایا کہ یہ جن آکروش ریلی کمپنی باغ سے شروع ہو کر ضلع کلکٹر کے دفتر پہنچی اور وزیر اعلیٰ کے نام کلکٹر کو میمورنڈم سونپا گیا۔ میمورنڈم کے ذریعے بتایا گیا کہ کشن لال جاٹو اور یوگیش جاٹو کو مجرموں نے پیٹ پیٹ کر قتل کر ڈالا، لیکن پولیس نے اس قتل کو حادثہ قرار دیا، اس لیے اب تک دونوں متوفی کے اہل خانہ کو انصاف نہیں مل سکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے پولیس انتظامیہ دلت سماج کے مسائل پر پردہ ڈال کر انہیں دبا دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر راجندر کسانا نے بتایا کہ جس طرح کشن لال کا قتل ہوا ہے لیکن آج تک ان کے خاندان کو انصاف نہیں ملا ہے ۔