راجستھان :پٹرول، ڈیزل پر ویاٹ میں کمی

   

جئے پور : حکومت راجستھان نے منگل کو پٹرول اور ڈیزل پر ترتیب وار 4 روپئے اور 5 روپئے فی لیٹر ویاٹ کم کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے کہاکہ اِس پر منگل کی نصف شب سے عمل ہوگا۔ اُنھوں نے بتایا کہ ایندھن پر ویاٹ کی شرح پر کٹوتی کا فیصلہ کابینی اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔ اِس فیصلے سے ریاست کو اپنی سالانہ آمدنی 3500 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔