راجستھان کے تین نقلی سوامی جیز پرگی میں ہوٹل مالک کو دھوکہ دینے پر گرفتار

   

حیدرآباد۔/11 اگسٹ، ( سیاست نیوز) قدیم ضلع رنگاریڈی میں پرگی پولیس نے کل راجستھان کے تین نقلی سوامی جیز کو ان کے ڈرائیور کے ساتھ ایک ہوٹل مالک کو اس کی سونے کی انگوٹھی کو مقدس پانی کے ایک کٹورے میں رکھنے کے بعد دوگنا کرنے کے بہانے دھوکہ دینے پر گرفتار کرلیا۔ ملزمین کی شناخت میتھا ناتھ، میگا ناتھ اور دیواناتھ اور ان کے ڈرائیور کی شناخت راجندر کمار کے طور پر کی گئی۔ تمام کی عمر 36 اور 39 سال کے درمیان ہے جو ان کی بولیرو گاڑی میں پرگی میں ناسکل ولیج آئے تھے۔ ہوٹل میں کھانے کے بعد ان تین نقلی سوامی جیز بل ادا کئے بغیر ہوٹل سے جارہے تھے جب ہوٹل کے مالک سریدھر نے ان سے بل ادا کرنے کیلئے کہا تو ان تینوں نے اس پر سخت اعتراض کیا اور ان سے بل ادا کرنے کیلئے کہنے پر اسے صلاح و مشورہ دیا اور انہوں نے ان کی طاقت سے اس کی سونے کی انگوٹھی کو جسے اس نے پہن رکھا تھا دوگنا کرنے کی پیشکش کی۔ جب ہوٹل مالک نے اسے قبول کیا تو انہوں نے اس سے ایک کٹورا لانے کیلئے کہا تب انہوں نے سریدھر کی سونے کی انگوٹھی کو پانی بھرے ہوئے کٹورے ( برتن ) میں رکھا اور اسے ایک کپڑے سے ڈھانک دیا اس کے بعد انہوں نے سریدھر سے اسے دوسرے دن کھولنے کیلئے کہا جس پر کچھ شبہ محسوس کرتے ہوئے سریدھر نے اس کٹورے کوکھولا اور دیکھا کہ اس کی سونے کی انگوٹھی غائب تھی۔