راجستھان کے وزیر اعلیٰ کا اور ایک بڑا اعلان۔ لڑکیوں کے لیے کالج کی مفت تعلیم دینے کا حکم جاری۔

,

   

راجستھان کی گہلوت حکومت نے اپنے منشور میں شامل مفت تعلیم دینے کے اعلان کو زمین پر اتار دیا ہے ۔ اب ریاست میں طالبات اور خواتین کو کالج و یونیورسیٹیوں میں مفت تعلیم ملے گی ۔ محکمہ تعلیم نے گروپ تھری کی جانب سے منگل کو اس کو لے کر سرکاری حکم جاری کردیا ہے ۔ جاری حکم کے مطابق طالبات / خواتین کے داخلہ وقت لی جانی والی رقم معافی کردی گئی ہے ۔

کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے وقت اپنے منشور میں کالج اور یونیورسیٹیوں میں سبھی زمرہ کی طالبات اور خواتین کو مکمل تعلیم مفت میں دینے کا وعدہ کیا تھا ، جس کو اب پورا کردیا ہے۔

حکم کے مطابق تعلیمی سیشن 2019-20 میں سرکاری یونیورسیٹیوں میں مفت میں تعلیم ملے گی ۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کسان قرض معافی اور بے روزگاری بھتہ دینے کے بعد اب خواتین کو مفت تعلیم دینے کا وعدہ پورا کردیا ہے ۔