راجستھان، جموں کشمیر اودہلی ر سو سے زائد اساتذہ کو اعزاز

   

جے پور: پرنسپلس اور استاذ ایوارڈ۔2022کے تحت راجستھان، جموں کشمیر اور دہلی کے سو سے زائد اساتذہ کو اعزازسے نوازا گیا۔تھار سروودے سنستھان، سمپلی جے پور اور رگھو سنہا مالا ماتھر چیریٹیبل ٹرسٹ میں استاذوں کے اعزاز میں پرنسپلس اور استاذ ایوارڈ کے گیارہویں ایڈیشن کا انعقاد پیر کی شام کو جواہر کلا کیندرمیں کیا گیا۔پروگرام کے منتظم سومیندر ہرش اور انشو ہرش نے بتایا کہ پروگرام میں سو سے زائد استاذوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔چھ استاذوں کا مالا ماتھر میموریل لائف ٹائم اچیو مینٹ ایوارڈ ان ایجو کیشن سے نوازا گیا۔ ان میں اے بی جارج۔ ڈنڈلود، پروفیسر راجل بھارگو۔ جے پور، رنویر سنگھ رانا۔ جے پور۔ رشمی چترویدی۔ جے پور، ڈاکٹر راکھو۔ جے پور اور رمیش کے اروڑا۔ جے پور شامل ہے ۔اس سال اعزازپروگرام میں راجستھان کے سات شہروں جے پور، جودھ پور، اجمیر،باڈمیر، ادے پور، پالی اور جالور سے 88استاذوں کو اعزاز سے نوازاگیا۔ اس کے علاوہ دہلی، جموں اور کشمیر کے تقریبا 22استاذوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ پروگرام میں مہمان خصوص ویبھ گولاریاپرنسپل سکریٹری میڈیکل ایجوکیشن رہے اور مہمان خصوصی کے طور پر ابھیشیک پوددار، ڈائیریکٹر، کملا پوددار انسٹی ٹیوٹ، صدر گوئل بی این آئی ایگجی کیوٹیو ڈائریکٹر اور شہر کے صدر پک ابک، انشل جین ایم ڈی، گولڈ ڈیبائن اور سدھیر ماتھر، سماجی کارکن حاضر رہے ۔