راجوری انکاؤنٹر:این آئی اے کی ٹیم کا مقام واردات کا دورہ

   

سرینگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک ٹیم نے جمعہ کو جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگل علاقہ میں جائے انکائونٹر کا دورہ کیا جہاں جمعرات کی سہہ پہر ملی ٹنٹوں کے حملے میں 4 فوجی جوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم نے جمعہ کے روز جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگل علاقے میں جائے انکائونٹر کا دورہ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ مرکزی ایجنسی کی ایک خصوصی ٹیم ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور ایس پی رینک کے ایک افسر کی قیادت میں جائے وقوعہ کے دورے کے نتائج کی نگرانی کرے گی۔ذرائع کے مطابق این آئی اے نے سو موٹو جائے وقوعہ پر اپنی ایک ٹیم بھیجنے کا فیصلہ لیا ہے ۔دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگل علاقے جہاں یہ واقعہ پیش آیا، کو محاصرے میں لے کر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔