حیدرآباد۔/11ستمبر، ( سیاست نیوز) وزیر برقی جگدیش ریڈی نے الزام عائد کیا کہ نریندر مودی حکومت ملک کے قدرتی وسائل کو کارپوریٹ اداروں کے حوالے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی نے بی جے پی میں شمولیت کے ذریعہ عوام کے مفادات کو نظرانداز کردیا ہے اور تلنگانہ کی تاریخ میں وہ ہمیشہ منفی کردار میں نظر آئیں گے۔ جگدیش ریڈی نے منوگوڑ کے نامپلی منڈل میں دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی۔ جگدیش ریڈی نے بعض ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام ضمنی چناؤ میں بی جے پی کو سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے ٹی آر ایس کی شاندار کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے۔ وزیر برقی نے کہا کہ بی جے پی میں شمولیت کے بعد راجگوپال ریڈی عوامی تائید سے محروم ہوچکے ہیں۔ر