احتجاج کرنے حکومت کو پرمود متلک کی دھمکی
حیدرآباد ۔13 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے معطل شدہ رکن اسمبلی راجہ سنگھ جسے پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سری رام سینا نے حکومت کو دھمکی دی ہے۔ سینا کے قومی صدر پرمود متلک نے مطالبہ کیا ہے کہ راجہ سنگھ کو اندرون 10 دن رہا کیا جائے ورنہ بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور سینا کے لاکھوں کارکن حیدرآباد میں احتجاج کریں گے ۔ پرمود متلک نے یہ الزام عائد کیا کہ چیرلہ پلی جیل حکام راجہ سنگھ سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، کیا وہ دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ سنگھ کو رہا نہ کرنے پر ملک کے تمام ہندو ایک جٹ ہوجائیں گے اور رہائی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ کامیڈین منور فاروقی پر کیوں مقدمہ درج نہیں کیا گیا ، حالانکہ اس نے ہندو دیوتاؤں کا مذاق اڑایا ہے ۔ کیا حیدرآباد ہندوستان کا حصہ یا پاکستان کا ؟ ب