راجیو گاندھی کے نقشِ قدم پر آگے بڑھ رہے ہیں:کمل ناتھ

   

بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کی ریاستی اکائی کے صدر کمل ناتھ نے آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر یاد کیا اور کہا کہ ان کے دکھائے ہوئے راستے پر مسلسل آگے بڑھتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر آگے لے جارہے ہیں۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ملک کے چھٹے وزیر اعظم بھارت رتن آنجہانی راجیو گاندھی نے سرزمین ہند کی خدمت میں اپنی جان قربان کردی۔ وہ ان کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘ہم سب ان کے دکھائے ہوئے راستے پر مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر لے جا رہے ہیں۔کمل ناتھ نے آج مقامی راجیو گاندھی چوک میں آنجہانی راجیو گاندھی کے مجسمہ پر پھول چڑھائے ۔ اس دوران وہاں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آنجہانی گاندھی کے ملک کے مفاد میں کئے گئے کاموں کو یاد کیا۔