چیف منسٹر بہار کو ہائی جیک کرنے اپوزیشن کا الزام
نئی دہلی / پٹنہ۔5؍مارچ ( ایجنسیز ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے سرگرم سیاست کو خیر باد کہہ کر راجیہ سبھا میں جانے کا اعلان کیا جس پر اپوزیشن نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔آر جے ڈی قائد تیجسوی یادو نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے چیف منسٹر کو ہائی جیک کر لیا ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر کہا کہ ریاست میں جی 2 گیم پلان کے تحت قیادت کی تبدیلی کرائی گئی ہے اوریہ کئی معنوں میں عوام کے مینڈیٹ سے سنگین دھوکہ ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس نے بہار میں انتخابی مہم کے دوران ہی اس امکان کی نشاندہی کی تھی جو اب سچ ثابت ہو گئی ہے۔ادھر تیجسوی یادو نے پٹنہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے مکمل طور پر نتیش کمار کو ہائی جیک کر لیا ہے۔ آج وہی بات سچ ثابت ہو گئی جو ہم آغاز سے کہہ رہے تھے۔