چیف منسٹر جگن سے ملاقات
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری(سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے راجیہ سبھا کی تین نشستوں کیلئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے جی بابو راؤ ، ایم رگھوناتھ ریڈی اور وائی وی سبا ریڈی کو راجیہ سبھا کیلئے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسمبلی میں عددی طاقت کے اعتبار سے تینوں نشستوں پر وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے ۔ جگن موہن ریڈی نے وائی وی سبا ریڈی کو دوسری مرتبہ راجیہ سبھا کیلئے نامزد کیا ہے ۔ اسی دوران تینوں امیدواروں نے چیف منسٹر جگن موہن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا ۔ جگن موہن ریڈی نے راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے آندھراپردیش کے مسائل پر راجیہ سبھا میں آواز اٹھانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ آندھراپردیش کے عوامی مفادات اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ 1