نئی دہلی : مرکز نے آج تجویز رکھی کہ ملک بھر میں فیر پرائس شاپس کے ذریعہ چھوٹے ایل پی جی سلنڈرس فروخت کئے جائیں۔ ملک میں 5.32 لاکھ راشن شاپس ہیں۔ اس اقدام کے ذریعہ مرکزی حکومت غریبوں اور ضرورتمند صارفین کو اپنی مختلف خدمات بہم پہنچانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
