راشن کارڈس کی اجرائی کیلئے حکومت تازہ درخواستیں قبول کرے گی

   

حیدرآباد 25 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے راشن کارڈس کی اجرائی کے لئے تازہ درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح ان لوگوں کو راشن کارڈس حاصل کرنے کا موقع رہے گا جو اس سے پہلے پرجا پالنا مہم میں راشن کارڈس حاصل نہیں کرسکے تھے۔