راشٹراپتی بھون میں قومی ترانے کے دوران میرکل کے بیٹھے رہنے کا واقعہ

   

٭ نئی دہلی : چانسلر جرمنی انجلا میرکل قومی ترانے کے دوران جو دونوں ممالک سے تعلق رکھتے تھے ، راشٹراپتی بھون میں استقبالیہ تقریب کے موقع پر بجائے جارہے تھے اپنی طبی حالت کے پیش نظر ہندوستان میں ایک بہت کم زیراستعمال قاعدہ نافذ کرتے ہوئے میرکل کو بیٹھے رہنے کی اجازت دی تھی جبکہ قومی ترانہ کی دھن بجائی جارہی ہو۔ میرکل کی صحت کے بارے میں تشویش جاریہ سال کے اوائل میں شروع ہوئی تھی جبکہ وہ تین مواقع پر مصافحہ کے دوران بے قابو ہوگئی تھیں۔ چانسلر جرمنی انجیلا مرکل فی الحال ہندوستان کے دورے پر ہیں۔