احمدآباد : گجرات کے ضلع سابرکنتھا میں اتوار کو اس وقت تشدد کے واقعات پیش آئے جب رام نومی جلوس جھاپریا گاؤں کے ہمت نگر علاقہ سے گذر رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جلوس پر سنگباری کی اطلاعات ہیںجبکہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ گجرات کے آنند علاقہ سے بھی جلوس کے موقع پر تشدد کے واقعات پیش آنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع میں رام نومی کے جلوس کے دوران ڈی جے بجانے پر تنازعہ پرتشدد ہو گیا۔ اس دوران ہجوم کو قابو میں کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کرنا پڑا اور کچھ علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں بھی رام نومی جلوس کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور تشدد کی اطلاعات ملی ہیں۔