راجستھان کے رام گڑھ اور ہریانہ کے جیند سیٹ کے لیے ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج صبح سے جاری ہے۔ ایک طرف جہاں رام گڑھ سیٹ پر کانگریس امیدوار شفیہ زبیر بی جے پی امیدوار سکھونت سنگھ سے تقریباً 6 ہزار ووٹوں سے سبقت بنائے ہوئی ہیں وہیں جیند میں مقابلہ سہ رخی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ رام گڑھ میں ووٹوں کی گنتی 20 راؤنڈ میں ہونی ہے اور میڈیا ذرائع کے مطابق 5 راؤنڈ کی گنتی کے بعد شفیہ زبیر کو 24107 ووٹ، سکھونت سنگھ کو 18616 ووٹ اور بی ایس پی کے جگت سنگھ کو 3639 ووٹ ملے ہیں۔
جہاں تک جیند سیٹ پر ووٹ شماری کا معاملہ ہے، تو یہاں آج صبح کچھ تاخیر سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ پہلے راؤنڈ میں کانگریس، بی جے پی اور جن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) امیدواروں کے درمیان زبردست ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ویسے تو پہلے راؤنڈ میں جے جے پی امیدوار دگوجے چوٹالہ 3639 ووٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں لیکن وہ بی جے پی اور کانگریس امیدوار سے بہت زیادہ آگے نہیں ہیں۔ کانگریس امیدوار رندیپ سنگھ سرجے والا کو 2169 ووٹ جب کہ بی جے پی امیدوار کرشن میدھا کو 2835 ووٹ ملے ہیں۔
#Jind by-election trends: Jannayak Janata Party (JJP) leading with 3639 votes, BJP 2835 votes, Congress 2169 votes, Indian National Lok Dal (INLD) 992 votes. pic.twitter.com/9b5eB9exkB
— ANI (@ANI) January 31, 2019
https://twitter.com/Neeraj_2019/status/1090821437290508288