ای ڈی کے ضبط کرنے کے احکامات کو پی ایم ایل اے کی فیصلہ ساز اتھاریٹی کے سامنے چیالنج کیاجاسکتا ہے
نئی دہلی۔مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ایجنسی کے ذرائع کے بموجب صحافی رانا ایوب کے بینک میں جمع 1.77کروڑ روپئے کو مالی تغلب کارائیوں میں ان کے خلاف جاری جانچ کے ضمن میں ضبط کرلیاہے جو عوامی عطیہ دہندگان سے حاصل کردہ فلاحی کاموں کے فنڈس میں مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلے میں کی جارہی ہے۔
ملک کی خود مختار تحقیقاتی ایجنسی نے پی ایم ایل اے کے تحت ایک عارضی حکم جاری کیاہے کہ جس میں 50لاکھ روپئے جو فکس ڈپازٹ ہیں اور ماباقی بینک میں جمع رقم اور نوی ممبئی کی ایک خانگی بینک میں موجود انم کے دو نوں اکاونٹس کو ضبط کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں۔
ایوب کا یہ اکاونٹ ہے جس میں 1,77,27,704روپئے جمع ہیں جس کو ای ڈی نے ضبط کرلیاہے۔ایوب کے خلاف مالی بے قاعدگیوں کا معاملہ ستمبر2021میں غازی آبا د پولیس(اترپردیش) میں درج ایف ائی آر جو مبینہ عطیہ دہندگان فنڈس 2.69کروڑ میں بے قاعدگیوں سے متعلق ہے جو ’کیٹو‘ نامی پلیٹ فارم کے ذریعہ ان لائن فنڈ رائس کے ذریعہ کیاگیاہے۔
’ہندو ائی ٹی سل‘ نامی این جی کے بانی او اور غازی آباد کے ساکن اندرا پورم کے ساکن وکاس سانکرتیان کی شکایت پر یہ مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ایوب نے اس وقت کہاتھا کہ ”ساری عطیات کیٹو کے ذریعہ وصول کئے گئے ہیں او رایک روپئے کا بھی غلط استعمال نہیں ہوا ہے“۔
ایف ائی آر کے بموجب مذکورہ فنڈ تین مہم ’سلم میں رہنے والوں اور کسانوں کے لئے اپریل مئی2021کے دوران‘ آسام بہار‘ او رمہارشٹرا میں جون ستمبر2020کے دوران راحت کاری کے کاموں کے لئے اور مئی جون2021کید وران ہندوستان میں کویڈ 19 کے پڑنے والے اثرات میں مدد کے لئے یہ فنڈ جمع کیاگیاتھا۔
ایجنسی نے کہاکہ ”رانا ایوب نے کیٹو کے ذریعہ 2,69,44,680کی جملہ رقم جمع کی گئی۔ یہ رقومات ان کی بہن او روالد کے بینک اکاونٹس سے نکلے گئے ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ اس میں سے 72,01,786روپئے ان کے اپنے بینک اکاونٹ سے نکالے گئے ہیں‘ ان کی بہن عفت شیخ کے اکاونٹ سے 37,15,072روپئے نکالے گئے ہیں اور ان کے والد محمد ایوب واقف کے بینک اکاونٹ سے 1,60,27,822روپئے نکالے گئے ہیں۔ ای ڈی کو معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام رقومات بعد میں ایوب کے اپنے اکاونٹ میں ”منتقل“ کردئے گئے ہیں۔
ایوب نے 31,16,770روپئے کے اخراجات پر مشتمل دستاویزات ای ڈی میں جمع کرائے ہیں تاہم جانچ کے بعد اخراجات پر مذکورہ ایجنسی کو پتہ چلا ہے کہ ایجنسی کے مطابق حقیقی اخراجات 17,66,970ہیں۔
ای ڈی کا الزام ہے کہ ”راحت کاری کے کاموں کے لئے اخراجات کا دعوی کے لئے بعض لوگوں کے نام پر رانا ایوب نے فرضی بل تیار کئے ہیں۔ ذاتی ہوائی جہاز کے سفر کے اخراجات کو بھی راحت کاری کے اخراجات کے کاموں میں شامل کیاگیاہے“۔
اس کے علاوہ اور بھی فنڈس پر ای ڈی نے دھاوا کیاہے۔ای ڈی کے ضبط کرنے کے احکامات کو پی ایم ایل اے کی فیصلہ ساز اتھاریٹی کے سامنے چیالنج کیاجاسکتا ہے۔