رانا شوگرز لمیٹڈ کی 22کروڑ کی غیر منقولہ جائیداد ضبط

   

جالندھر: پنجاب کے جالندھر میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) 1999 کے سیکشن 37 اے کے تحت کپورتھلہ کے کانگریس ایم ایل اے رانا گرجیت سنگھ کی ملکیت والے رانا شوگرس لمیٹڈ کی 22.02 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے ۔ای ڈی نے جمعرات کی رات دیر گئے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی نے فیما 1999 کی دفعات کے تحت میسرز رانا شوگرز لمیٹڈ، اس کے پروموٹرز، ڈائریکٹرز اور دیگر کے خلاف گلوبل ڈپازٹری رسیپٹس (جی ڈی آر) جاری کرنے اور جی ڈی آر کی پوری رقم کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے ۔ ای ڈی کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ کل جی ڈی آر کی آمدنی میں سے میسرز رانا شوگرز لمیٹڈ نے جی ڈی آر کی پوری رقم ہندوستان کو واپس نہیں بھیجی اور فیما، 1999 کے سیکشن 4 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جی ڈی آر کی 2.56 ملین امریکی ڈالر (22.02 کروڑ روپے ) کی رقم ہندوستان سے باہر رکھی۔