راویریال تا آمنگل گرین فیلڈ ریڈیل روڈ کی تجویز

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے ایک گرین فیلڈ ریڈیل روڈ کی تعمیر کا اعلان کیا جس کا نام رتن ٹاٹا کے نام پر رکھا جائے گا ۔ راویریال کے قریب آوٹر رنگ روڈ پر ٹاٹا انٹر چینج سے لے کر آمنگل میں علاقائی رنگ روڈ تک 4030 کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا ۔ اس پراجکٹ کو دو مرحلوں میں تکمیل کرلیا جائے گا ۔ یہ سڑک مہیشورم ، ابراہیم پٹنم ، کندوکور ، یاچارم ، کڈتھال اور آمنگل منڈلوں کے 14 گاؤں سے گزرے گی ۔ 41.5 کیلو میٹر پر محیط اس پراجکٹ کے ساتھ پہلے مرحلہ میں 19.2 کیلو میٹر کا احاطہ کیا جائے گا ۔ جس کی لاگت 1665 کروڑ روپئے ہوگی ۔ دوسرے مرحلہ میں 22.3 کیلو میٹر پر محیط پر ہوگی جس کی لاگت2365 کروڑ روپئے ہے ۔ حکومت نے ایچ ایم ڈی اے اور ایچ جی سی ایل کو اس پراجکٹ کے ٹنڈر کی ذمہ داری دی ہے ۔ اس پراجکٹ کی تکمیل کے لیے ٹنڈر حاصل کیا جائے گا اور تکنیکی بولیاں 21 مارچ سے حاصل کی جائے گی ۔ بولیاں حاصل ہونے کے بعد امید کی جارہی ہے کہ اپریل کے آخری ہفتہ سے کام کا آغاز ہوگا ۔۔ ش

موسم گرما میں پانی کے مسئلہ کو حل کرنے ایچ ایم ڈی اے کے اقدامات
حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی پانی کا مسئلہ کو ختم کرنے کے لیے ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی نے مناسب اقدامات کررہی ہے ۔ ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی نے بتایا کہ گزشتہ سال 2024 کے مقابلے اس سال 37 فیصد زیادہ ہے ۔ 2021 سے مسلسل مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ۔ پانی کی مانگ میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح میں کمی ہورہی ہے ۔ ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی نے پانی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے فلنگ اسٹیشنس ، فلنگ پوائنٹس اور ٹینکرز کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں ۔ جنوری 2024 میں 69 فلنگ اسٹیشن تھے اس سال مزید 10 فلنگ اسٹیشن کا اضافہ کیا گیا ۔ فلنگ پوائنٹس 2024 میں 93 سے بڑھاکر اس سال 123 کردی گئی ۔ ٹینکرز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا جو 2024 میں 577 تھے اور اس سال 907 ٹینکرز کردئیے گئے ۔۔ ش