نئی دہلی۔پارٹی ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کے روز سابق وزیر فینانس پی چدمبرم سے جیل میں ملاقات کے لئے سابق صدر کانگریس پارٹی راہول گاندھی او رجنرل سکریٹری پرینکا گاندھی تہاڑ پہنچیں گے۔
ڈائرکٹر جنرل تہاڑ سندیپ گویل نے ائی اے این ایس سے جیل نمبر 7پر ان کے دورے کی توثیق کی ہے جہاں پر ائی این ایکس میڈیا معاملے میں گرفتاری کے بعد سے چدمبرم قید ہیں۔
کانگریس کی عبوری صدر سونیاگاندھی او رسابق وزیر من موہن سنگھ کی جیل میں چدمبرم سے ملاقات کے ایک مہینہ بعد راہول اور پرینکا کی یہ ملاقات ہورہی ہے۔
پارٹی لیڈران کے مطابق چدمبرم کاجنھیں مختلف بیماریاں ہیں پچھلے تین ماہ میں دس کیلو وزن کم ہوا ہے۔
فینانس منسٹر رہنے کے وقت میں ائی این ایکس میڈیا کو ایف ائی پی بی کلیئرنس دینے کے معاملے میں چرمبرم پر تحقیقات سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی)اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کررہاہے۔
مذکورہ سابق فینانس منسٹر کو 21اگست کے روز سی بی ائی نے گرفتار کرکے 5ستمبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیاتھا۔بعدازاں انہیں ائی این ایکس منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی نے حراست میں لیاہے