میرٹھ۔کانگریس لیڈر ان راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو منگل کے روز اس وقت میرٹھ سے واپس لوٹادیاگیا جب وہ مخالف سی اے اے احتجاج کے متاثرین سے ملاقات کے لئے گئے ہوئے تھے۔
کانگریس لیڈران کاالزام ہے کہ راہول اور پرینکا کو میرٹھ کے مضافات پرتاپور سے واپس لوٹنے پر مجبور کیاگیاہے۔
Congress leaders Rahul Gandhi and Priyanka Gandhi Vadra stopped outside Meerut by Police. They were on their way to meet families of those killed in violence that broke out during protests against #CitizenshipAmendmentAct pic.twitter.com/kYlbmpDNDI
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) December 24, 2019
میرٹھ میں جیسے ہی متوفیوں کے پسماندگان سے ملاقات کے لئے راہول او رپرینکا کی دہلی سے روانگی خبر پھیلی اسی کے ساتھ پولیس کی بھاری جمعیت علاقے میں متعین کرادی گئی تھی۔
Congress leaders Rahul Gandhi and Priyanka Gandhi Vadra stopped outside Meerut. They were on their way to meet families of those killed in violence that broke out during protests against #CitizenshipAmendmentAct pic.twitter.com/0sZNuNozJM
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) December 24, 2019
راہول گاندھی نے رپورٹرس کو بتایا کہ پولیس نے انہیں کوئی احکامات نہیں دیکھائے مگر ان سے واپس جانے کے لئے استفسار ضرور کیا۔
انہوں نے کہاکہ”ہم نے پولیس کو بتایا کہ صرف ہم تین لوگ جائیں گے مگر پولیس راضی نہیں ہوئی“۔
#UPDATE Congress leaders Rahul Gandhi and Priyanka Gandhi Vadra who were stopped outside Meerut by Police are now returning to Delhi. https://t.co/jGRSqQHuas
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) December 24, 2019
راہول اور پرینکا کے ساتھ سابق رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری بھی موجو دتھے۔
سینئر سپریڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اجئے سہانی نے کہاکہ مذکورہ کانگریس لیڈران کوامتناعی احکامات پر مشتمل کاپی دیکھائی گئی جس کے بعد وہ ”خود سے ہی واپس لوٹ گئے“ہیں
We asked the police if they have any order, they didn't show us any order but they told us to go back: Shri @RahulGandhi #हत्यारी_भाजपा pic.twitter.com/y9rjQikFDz
— Congress (@INCIndia) December 24, 2019
۔بتایاجارہا ہے کہ کانگریس لیڈر عمران مسعود نے ایک متاثرہ کے گھر والوں سے مذکورہ گاندھیوں کو فون پر بات کرائی ہے۔
مذکورہ ایس ایس پی نے کہاکہ ان لیڈران کا میرٹھ دورہ دفعہ144کی خلا ف ورزی او رکشیدگی کا سبب بنتا۔
Shri @RahulGandhi & AICC GS Smt. @priyankagandhi were stopped outside Meerut by the Police. They offered to travel in a group of 3 people, however, they were still stopped. They were on the way to meet families of victims of the violent anti-CAA protests in UP. #हत्यारी_भाजपा pic.twitter.com/3i2R5uoMhs
— Congress (@INCIndia) December 24, 2019
واضح رہے کہ اتوار کے روز بھی پرینکا گاندھی نے ضلع بجنور کا دور ہ کرتے ہوئے شہر یت بل کے خلاف احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے دو لوگوں کے فیملی سے ملاقات کی تھی۔
اس کے علاوہ یوپی کانگریس کے صدر اجئے کمار لالو نے کہاکہ پرینکا نے علاقے کی عوام سے بھی بات چیت کی تھی۔
جمعرات کے روز ریاست اترپردیش کے مختلف اضلاعوں میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں کم سے کم17لوگوں کی موت ہوئی اورمنقولہ اورغیر منقولہ اثاثوں کا نقصان بھی ہوا ہے