کولکاتا ، 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھرگے نے آج کہا کہ اُن کی پارٹی کے صدر راہول گاندھی پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں رافیل، کسانوں کی پریشانی، بیروزگاری، نوٹ بندی اور خودمحتار اداروں جیسے سی بی آئی میں مودی حکومت کی جانب سے مداخلت کے مسائل اٹھائیں گے۔ کھرگے نے یہاں نیوز کانفرنس کو بتایا کہ پارلیمانی کارروائی کا احیاء 31 جنوری کو صدر کے خطاب کے ساتھ ہوگا۔