راہول نے طالبات سے بات چیت کی

   

ونڈور (کیرالا): اسمبلی انتخابات والی ریاست کیرالا کے دو روزہ دورے پر موجود کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج طالبات سے اپیل کی کہ بالخصوص مالی اور نفسیاتی طور پر خود کو دبائو سے آزاد رکھیں۔ وہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری ووکیشنل اسکول کی طالبات سے مخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات آپ کی ہر اعتبار سے آزادی ہے۔ آپ کسی پر منحصر نہ رہیں اور آپ کو اپنی بقا کے لیے خود جستجو کرنا پڑے گا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ عام طور پر سماج نہیں چاہتا کہ لڑکیاں اور خواتین آزادی سے کام کریں۔ اس لیے آپ پر اضافی ذمہ داری عائد ہے کہ خود کو آزاد ثابت کریں اور سماج میں ترقی کریں۔