نئی دہلی : کانگریس لیڈر اور ایم پی راہول گاندھی آج نیشنل ہیرالڈ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر پہونچے جبکہ ملک بھر کے مختلف حصوں میں پارٹی ورکرس نے مقامی ای ڈی دفاتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صبح میں راہول سے ای ڈی عہدیداروں نے پوچھ تاچھ کی ۔ لنچ بریک میں راہول اپنی ماں اور عبوری صدر پارٹی سونیا گاندھی سے ملاقات کے لئے شہر کے ایک دواخانہ پہونچے جہاں وہ کوویڈ کے سلسلے میں زیرعلاج ہیں ۔ ماں سے ملاقات کے بعد راہول دوبارہ ای ڈی دفتر پہونچے جہاں آخری اطلاعات تک تین رکنی ای ڈی ٹیم اُن سے منی لانڈرنگ کے الزامات پر پوچھ گچھ کی ۔ اسی کیس کے سلسلے میں سونیا گاندھی کو بھی 23 جون کو ای ڈی کے دفتر حاضر ہونا ہے ۔