راہول گاندھی کا دعوی‘ نریندر مودی کے سامنے الیکشن کمیشن نے ہتھیار دال دئے ہیں

,

   

نئی دہلی۔لوک سبھا الیکشن کی انتخابی مہم اختتام پذیر ہونے اور آخری مرحلے کی رائے دہی ختم ہونے کے ساتھ ہی کانگریس صدر راہول گاندھی کے زیر قیادت اپوزیشن نے الیکشن

کمیشن پر وزیراعظم نریندر مودی کو آخری مرحلے کی رائے دہی سے قبل کیدارناتھ جانے کی اجازت دینے پر تنقیدکا نشانہ بنایا۔راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن کو مودی اگے

”خودسپردگی“ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہاکہ ”الکٹورل بانڈس سے لے کر ای وی ایم مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے ذریعہ الیکشن شیڈول‘ ناموٹی وی‘ اور ’مودی کی فوج‘ اور اب کیدارناتھ کا

ڈرامہ مذکورہ الیکشن کمیشن نے نہ صرف خود کو بلکہ سارے ملک کو مودی او ران کے گینگ کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ہیں۔ اس الیکشن کمیشن کا استعمال احترام او رخوف کے

لئے کیاجاتا ہے۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں“۔ کانگریس نے کاحملہ جذباتی ہے اور جبکہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس پر بات نہیں کی ہے۔

ٹی ایم سی نے انتخابی عملے سے مودی کی کیدارناتھ میں میڈیاسے بات چیت کو انتخابی ضابطہ اخلاق ورزی قراردیا۔

ٹی ڈی پی چیف این چندرا بابو نائیڈو نے نے بھی الیکشن کمیشن کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہاکہ مودی کی خانگی سرگرمیوں کی مسلسل نشریات پر اعتراض جتایا

اور کہاکہ کیدارناتھ پر مشتمل مودی کی نشریات انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری ہے