راہول گاندھی کا طلبہ سے استفسار ”سر نہیں“ مجھے ”اننا“ بلائیں‘ سوشیل میڈیا پر اس کو لوگ کررہے ہیں پسند

,

   

یہ دل کو چھولینے والے اس وقت پیش آیاجب راہول گاندھی پانڈیچری میں طالبات سے مخاطب تھے
پانڈیچری میں ایک عوامی جلسہ عام کا ویڈیو میں جو بڑے پیمانے پر شیئرکیاجارہا ہے‘ راہول گاندھی طلبہ سے یہ استفسار کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں ”سر“ پکارنے کے بجائے راہول”اننا“ بلائیں۔

اس بہترین لمحے کے ویڈیو کو سب سے پہلے انڈین نیشنل کانگریس نے شیئر کیا جو راہول گاندھی کا پانڈیچری کے بھارتی داسان کالج برائے خواتین کے طلبہ سے با ت کررہے ہیں۔

اس ویڈیو میں جب ایک طلبہ نے انہیں سر پکاراتب راہول گاندھی نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ”سنو!میرا نام سر نہیں ہے۔ میرا نام راہول ہے۔ مجھے راہول پکاریں“۔

پھر اسٹوڈنٹ نے ”راہول اننا“ کہنے کی بات کہی جس پر راہول گاندھی نے مسکرایا اور کہاکہ ”جی ہاں مجھے راہول اننا بلائیں‘۔ یہ اچھا ہے“۔

ان کے اس عمل کا سامعین نے مسرت بھرے انداز میں خیر مقدم کیا

https://fb.watch/3KcUkCkT6W/

گاندھی نے اپنی بات چیت کی شروعات معاشرہ میں خواتین کو مساوی جگہ اور مواقعوں سے کی۔ طالبات کی بڑی تعداد کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ایسے کوئی بھی چیز نہیں جو صرف مرد کرسکتا ہے اور آپ نہیں کرسکتے ہیں“۔

بعدازاں گاندھی نے طالبات سے بات کی اور ان سے سوالا ت بھی لئے۔وہ خواتین کے لئے تحفظات اور جمہوری مکالموں کی اہمیت کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

یہ دل کو چھولینے والے اس وقت پیش آیاجب راہول گاندھی پانڈیچری میں طالبات سے مخاطب تھے او رہرشعبہ کے لوگوں سے بہتر ردعمل مذکورہ ویڈیو کو حاصل ہورہا ہے

قبل ازیں پانڈیچری میں مودلیار پیٹ کے مچھلی پکڑنے والے سماج کے لوگوں سے بھی مسٹر گاندھی نے ملاقات کی تھی۔ تاملناڈو اور پانڈیچری میں پچھلے کچھ ہفتوں سے گاندھی اسی طرح لوگوں سے ملاقات کررہے ہیں۔

اس قبل کچھ ہفتوں قبل ایک اور ویڈیو وائیرل ہوا تھا جس نے انہوں نے تاملناڈو کے مشہور یوٹیوب ”ولیج کوکنگ چینل“ کے ایک ویڈیو میں نمودار ہوئے تھے۔ ویڈیو کے اس قسط کو16ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور گاندھی کی نہایت سادگی کے ساتھ آمد کی لوگ ستائش بھی کررہے ہیں۔