راہول گاندھی کا معاشی تباہی کا دعویٰ، بی جے پی برہم

,

   

نئی دہلی ۔ 18 نومبر (ایجنسیز) لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی میں کہا کہ ہندوستان ایک معاشی تباہی پر بیٹھا ہے۔ ان کے مطابق ملک میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری ہے اور صنعتی پیداوار کا ڈھانچہ ٹوٹ چکا ہے۔ ان کے اس بیان پر ملک میں سیاسی گھمسان شروع ہو گیا اور بی جے پی نے کانگریس قائد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔منگل کو ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سیدھی بات یہ ہے کہ ہندوستان معاشی تباہی پر بیٹھا ہے۔ یہی حقیقت ہے۔ اسے نظرانداز کیا جا سکتا ہے اور میڈیا بھی اسے نظرانداز کر سکتا ہے، لیکن ہندوستان کو بے روزگاری کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے اور اس کے تعلیمی نظام میں بھی بڑی خرابی ہے۔56 سالہ قائد اپوزیشن نے ان مسائل کو گزشتہ ایک سال میں ہندوستان اور دنیا بھر میں ہونے والے احتجاجوں سے جوڑا۔ انہوں نے سوال کیا کہ امریکہ، برازیل اور کئی دوسرے ممالک میں یہ سب کیوں ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان یا فرانس کے حالات کو عالمی معاشی صورتحال سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم لاگت اور بڑی آبادی کی وجہ سے امریکہ یا جرمنی کے مقابلے میں ہندوستان کیلئے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا نسبتاً آسان ہے۔راہول گاندھی نے انتخابی بے ضابطگیوں کے اپنے الزامات بھی دہرائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد انتخابی نظام کو بحال کرنا ہے، اس کے بغیر کچھ نہیں ہو گا۔ ہمارے پاس انتخابی بے ضابطگیوں کے بہت سے ثبوت ہیں اور نظام کے اندر کئی خوفزدہ لوگ اب ہم سے بات کررہے ہیں۔ بی جے پی نے الزام لگایا کہ راہول گاندھی بیرون ملک دوروں میں بار بار جھوٹے بیانات دیتے ہیں۔
پارٹی ترجمان گورو بھاٹیہ نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا واحد مقصد ہندوستان کی ترقی کو نقصان پہنچانا اور ملک کی مضبوط بین الاقوامی شبیہ کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ملک کے خلاف ایسے بیانات دینے والے قائد اپوزیشن کی وجہ سے ہندوستانی شہری کیوں شرمندہ ہوں۔بی جے پی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے ایکس پر کہا کہ راہول گاندھی ہندوستان مخالف پروپیگنڈے کے لیڈر بن گئے ہیں۔
اور ہندوستانی جمہوریت کے خلاف بول کر قومی پرچم کی روح کی توہین کرتے ہیں۔ کول۔
مبیا یونیورسٹی کا خطاب راہول گاندھی کی امریکہ میں دو عوامی تقریبات میں سے پہلی تقریب تھی۔ وہ چہارشنبہ کو شکاگو یونیورسٹی میں خطاب کریں گے۔