٭ اداکارہ پوجا بھٹ توجہ کا مرکز ٭ طلباء و طالبات کے ساتھ سیلفی
٭ راہول نے بچوں کیساتھ کرکٹ کھیلا٭ ریونت ریڈی نے فیلڈنگ کی
٭ بونال کے علامتی تہوار میں شرکت ٭ یاترا کے راستہ میں جگہ جگہ دلچسپ موڑ
حیدرآباد۔/2 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا تلنگانہ میں آج آٹھویں دن بھی کامیابی کے ساتھ جاری رہی۔ یاترا کے کنیا کماری سے آغاز کو آج 56 دن مکمل ہوچکے ہیں اور تلنگانہ میں یاترا کا آٹھواں دن تھا۔ صبح 6 بجے بالا نگر مین روڈ سے یاترا کا آغاز ہوا اور صبح 10 بجے حفیظ پیٹ مدینہ گوڑہ میں وقفہ کیلئے یاترا کو روکا گیا۔ شام 4 بجے یاترا بی ایچ ای ایل بس اسٹانڈ سے شروع ہوئی اور متنگی پہنچنے کے بعد مختصر وقفہ دیا گیا۔ راہول گاندھی ردرارم میں شب بسری کا پروگرام رہا۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور دیگر قائدین یاترا میں شریک ہیں۔ یاترا کے دوران جگہ جگہ راہول گاندھی کا والہانہ استقبال کیا گیا اور سڑک کے دونوں جانب سینکڑوں کی تعداد میں عوام راہول گاندھی کا استقبال کررہے تھے۔ سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا اور ارکان اسمبلی سریدھر بابو اور سیتکا نے یاترا میں شرکت کی۔ مختلف مقامات پر راہول گاندھی نے طلباء و نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصویر کھنچوائی۔ سیکوریٹی حصار توڑ کر کئی طلباء اور طالبات راہول گاندھی سے ملاقات کیلئے پہنچے اور انہیں یاترا کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔ ہندو بھگوانوں کے روپ میں بعض افراد نے راہول گاندھی سے ملاقات کی۔ راستہ میں تلنگانہ کے روایتی تہوار بونال کا عملی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے پوتراج نے راہول گاندھی کا استقبال کیا۔ راہول گاندھی بونال گروپ میں شامل ہوگئے اور پوتراجوں کے ساتھ ہلکا سا رقص کیا ڈرم بجایا۔ یاترا کے آٹھویں دن راہول گاندھی نے جگہ جگہ رُک کر عوام سے ملاقات کی۔ ایک مقام پر راہول گاندھی نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلا۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے وہ کھیل میں شامل ہوگئے اور بولنگ کی۔ انہوں نے ایک کمسن لڑکی کی بیاٹنگ پر بولنگ کی۔ اس کھیل میں فیلڈنگ کرنے والے صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی، کانگریس قائدین سمپت کمار اور صحافی شامل تھے۔ بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے اس مظاہرہ سے ماحول انتہائی خوشگوار ہوگیا اور عوام نے راہول گاندھی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ یاترا کے آٹھویں دن کی خصوصیت یہ رہی کہ اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے راہول گاندھی کے ساتھ یاترا میں حصہ لیا۔ پوجا بھٹ کافی دیر تک راہول گاندھی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یاترا میں آگے بڑھتی رہیں اور یہ دونوں عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ پوجا بھٹ مختلف سماجی مسائل پر سوشیل میڈیا میں تبصرہ کیلئے مشہور ہیں۔ وہ مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی دختر ہیں جنہوں نے کئی مشہور فلمیں تیار کی۔ تلنگانہ میں بھارت جوڑو یاترا 7 نومبر تک جاری رہے گی۔ر
33اضلاع میں سے 25اضلاع میں اوسط زیرزمین پانی کی سطح 5 ایم بی جی ایل ہے جبکہ بقیہ 8اضلاع میں یہ 5تا10ایم بی جی ایل درج کی گئی ہے ۔