تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے پر دھرانی منسوخ کرنے کا تیقن
حیدرآباد ۔27 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج بھارت جوڑو یاترا کے دوران تلنگانہ کے کسانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کے تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے پر دھرانی پورٹل منسوخ کرنے کا تیقن دیا۔ کسانوں کی مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے راہول گاندھی سے ملاقات کی اور کسانوں کے درپیش مسائل سے واقف کرایا ۔ راہول گاندھی نے کسان تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ملک میں موجودہ مسائل کے خلاف جدوجہد میں تعاون کریں۔ راہول گاندھی نے کراپ انشورنس اور قولدار کسانوں کے مسائل پر بات چیت کی ۔ اس موقع پر جنرل سکریٹری اے آئی سی سی جئے رام رمیش ، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا ، رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی ، سابق رکن پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ ، بلرام نائک اور دیگر قائدین موجود تھے ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ راہول گاندھی نے کسانوں کے نمائندوں سے تلنگانہ کی صورتحال پر بات چیت کی ۔ وہ یاترا کے دوران روزانہ سماج کے کسی ایک گروپ کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کے دن ویورس اور جنگلاتی اراضی کے امور پر قبائلی نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں 25 لاکھ کسان حکومت کی پالیسیوں سے متاثر ہیں۔ مدھو یاشکی گوڑ نے کہا کہ کانگریس برسر اقتدار آنے پر کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کی جائے گی ۔ جئے رام رمیش نے بتایا کہ 2014 ء تلنگانہ میں آج تک 6500 کسان فوت ہوچکے ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے متعارف کردہ دھرانی پورٹل سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے ۔ ر