میدک۔ میدک ٹائون میں ہردن کورونا کے مثبت کیسس کا اضافہ ہونا جاری ہے۔ ایک دن کے وقفہ سے کبھی ایک یا کبھی دو افراد کورونا مثبت سے متاثر ہوکر انتقال بھی کر جارہے ہیں۔ 23 اگست کو میدک کے سب رجسٹرار اینڈ اسٹامپ میں برسر خدمت سینئر اسسٹنٹ مسٹر کرشنا کا انتقال ہوگیا۔ جس کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طور پر 28 اگست تک دفتر سب رجسٹرار کو مکمل بند کردیا گیا ہے۔ اعلی عہدیداروں اور میڈیکل عہدیداروں نے کہا کہ دفتر کے تمام برسر خدمت ملازمین بشمول اسٹامپ وینڈرس، ڈاکیومنٹ رائٹرس کو بھی کووڈ19 ٹسٹ کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔