رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو نومبر میں1160 کروڑ کی آمدنی

   

حیدرآباد۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) محکمہ اسٹامپ اینڈ رجسٹریشن کی آمدنی میں جاریہ سال نومبر میں 32.96 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ سال کے مقابلہ یہ قابل لحاظ اضافہ ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جاریہ سال نومبر میں محکمہ کی جانب سے119317 دستاویزات کی یکسوئی کی گئی جس سے 1160.75 کروڑ کی آمدنی ہوئی جبکہ گذشتہ سال نومبر تک105235 دستاویزات کی یکسوئی کے ذریعہ 1127.79 کروڑ کی آمدنی ہوئی تھی۔ رجسٹریشن کی شرح میں 13.38 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ آمدنی میں 2.92 فیصد اضافہ درج کیا۔ ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں سب سے زیادہ آمدنی درج کی گئی ہے۔ ڈسمبر میں ابھی تک 625 دستاویزات کی یکسوئی کی گئی جس سے 21.09 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں 3513 دستاویزات کی یکسوئی سے202.78 کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے۔ زیادہ تر مکانات اور رہائشی کامپلکسوں کے رجسٹریشن سے آمدنی ہوئی ہے جبکہ کمرشیل کامپلکسوں کے رجسٹریشن میں کمی دیکھی گئی۔1