رجنی کانت کی فلم جیلر 2 کی شوٹنگ مکمل ،ریلیز کا اعلان متوقع

   

چنئی ، 5 اپریل (ایجنسیز) سوپر اسٹار رجنی کانت کے پاس اس وقت کئی فلمیں ہیں، جن میں سے کچھ پرکام جاری ہے، جبکہ دیگر شروع ہونا باقی ہیں۔ مداحوں کو رجنی کانت کی آنے والی فلم ’’جیلر 2‘‘ کا بے صبری سے انتظار ہے جس پرکافی عرصے سے کام جاری ہے۔ جیلر2 کا اعلان پچھلے سال کیا گیا تھا۔ مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ جیلر2 کب مکمل ہوگی اور فلم کب سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اس انتظارکو ختم کرنے کے لیے اب خود رجنی کانت نے تصدیق کی ہے کہ جیلر2کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے۔ جیلر2 پرکافی عرصے سے کام جاری ہے۔ اس ایکشن ڈرامے میں رجنی کانت مرکزی کردار میں ہیں اور اس کے ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار ہیں۔ حال ہی میں سوپراسٹار نے خود سیکوئل کے ساتھ ساتھ کمل ہاسن کے ساتھ تعاون کے بارے میں تفصیلات فراہم کی۔ رجنی کانت نے تصدیق کی کہ جیلر2 اب اپنے آخری مراحل میں ہے، جبکہ اگلی فلم کے ایچ ایس آر ایکس اگست 2026 میں فلم بندی شروع ہونے والی ہے۔ایرپورٹ پر پاپرازیوں کے ساتھ ایک حالیہ بات چیت کے دوران رجنی کانت نے کہا جیلر2 تقریباً مکمل اور آخری مراحل میں ہے۔ پروڈکشن کمپنی جلد ہی اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔ نیلسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اگلی فلم اگست 2026 میں شروع ہوگی۔ جیلر 2 سوپراسٹار ٹائیگر متھویل پانڈیان کے کردار کو دہراتے ہوئے نظر آئی گی۔ موہن لال اور شیوا راجکمار بھی اپنے کرداروں کو دوبارہ ادا کرنے کے لیے واپس آئیں گے۔متھن چکرورتی اور ودیا بالن کے ساتھ فلم میں ایس جے سوریہ کے بھی منفی کردار ادا کرنے کی امید ہے۔ خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ شاہ رخ خان بھی سوپراسٹار کے ساتھ ایک پولیس افسرکے طور پر ایک کیمیو میں نظر آسکتے ہیں۔ اداکارہ نورا فتحی بھی ایک خصوصی ڈانس نمبر میں جلوہ گر ہوں گی۔جیلر 2 کے بعد، رجنی کانت تھلائیور 173 (ایک بلا عنوان فلم) میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ڈان فیم سبی چکرورتی کریں گے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ ہلکے پھلکے ایکشن انٹرٹینر ہوگی۔ اگرچہ فلم کی اداکاروں کا ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔e/a