حیدرآباد۔9۔ستمبر۔(سیاست نیوز) اب تک دوسروں کے ’’پارٹ۔II‘‘ بنانے والے کارکن اب ’رحمت بیگ‘ کا پارٹ II بنانے کی تیاری کرچکے ہیں!بتایاجاتاہے کہ کونسل کی رکنیت سے مستعفی نہ ہونے اور جماعت کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانی کرنے پر برہم قائدین نے ’رحمت‘ کا پارٹ IIبنانے کی ہدایت دے دی ہے اور کہا جارہاہے کہ جن نوجوانوں نے ویڈیو میں رحمت بیگ کو نشانہ بنایا تھا ان کے ذریعہ ہی مستعفی ہونے کے ساتھ ہی ’پارٹII ‘ بنانے کی تیاری کی جاچکی ہے تاکہ وہ اپنی زبان پر قابو رکھیں کیونکہ جماعت سے اخراج کے بعد سے وہ دلبرداشتہ ہوتے ہوئے جماعت اور قائدین کے متعلق کافی کچھ کہہ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں مستعفی ہونے تک کچھ نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ بتایا جاتاہے کہ اب جبکہ رحمت بیگ نے دونوں ہی ’اویسی برادران‘ کی ہدایات کو نظر انداز کردیا ہے تو ایسی صورت میں جماعت کے کئی قائدین و کارکنوں میں ان کے متعلق شدید برہمی کی لہر پائی جانے لگی ہے اسی لئے وہ اب ’’رحمت پارٹII‘‘ کی تیاری کرچکے ہیں۔