رعیتو بھروسہ ‘نلگنڈہ سب سے زیادہ امدادی رقم کھاتوں میں جمع

   

حیدرآباد 22 جون (یو این آئی) تلنگانہ حکومت سے رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت سب سے زیادہ امدادی رقم نلگنڈہ ضلع کے 4 لاکھ 97 ہزار 280 کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کی گئی ہے ، جس کی مجموعی مالیت 592 کروڑ 55 لاکھ 82 ہزار روپے ہے ۔ یہ بات نلگنڈہ کلکٹر ایلا تریپاتھی نے بتائی۔ کلکٹر کے مطابق، کسانوں کو زرعی کاموں کیلئے سرمایہ فراہم کرنے روزانہ کی بنیاد پر مرحلہ وار طریقہ سے کسانوں کے بینک کھاتوں میں یہ رقوم جمع کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے دی جا رہی اس امدادی رقم کو کسان اپنی زرعی سرگرمیوں کے لیے استعمال کریں، بالخصوص بیج، کھاد، زرعی اوزار اور دیگر ضروریات کی خریداری میں اس رقم کا استعمال ہونا چاہیے ۔


کرنول میں اولمپک ڈے کے موقع پر ریلی
حیدرآباد 22 جون (یو این آئی) کرنول میں اولمپک ڈے پر رن ریلی کا اہتمام کیا گیا۔یہ ریلی اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کلکٹریٹ سے کونڈا ریڈی برج تک نکالی گئی۔عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اولمپک ڈے کے موقع پر ایک ہفتہ تک مقابلے منعقد کیے گئے ۔