رقمی لین دین میں ایک شخص کا قتل

   


حیدرآباد : معمولی رقمی لین دین معاملہ میں تکرار کے بعد ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق 36 سالہ راجن کا جو پینٹر تھا ، 4 ہزار روپئے کمیشن کے معاملہ میں قتل کردیا گیا ۔ راجن نے گنیش یادو کے پلاٹ کو قاتل مدھو بابو کو فروخت کردیا اور راجن و اس کے بھائی نے 4 ہزار روپئے فی کس کمیشن لیا ۔ مدھو بابو نے گنیش یادو پر دباؤ ڈالتے ہوئے اس سے پلاٹ کیلئے دی گئی رقم حاصل کرلی ۔ اس دوران کمیشن کے 8ہزار روپئے درمیانی افراد بشمول مقتول راجن نے حاصل کرلئے تھے ۔ اس رقم کی واپسی کے لئے راجن اور مدھو بابو میں بحث تکرار ہوئی اور مدھو نے وزنی شئے سے مبینہ طور پر حملہ کرتے ہوئے راجن کا قتل کردیا ۔ جواہر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔