حیدرآباد۔/11ڈسمبر، (سیاست ڈاٹ کام )سوشیل میڈیا پر ایک انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ویڈیو کلپ تیزی سے گشت کررہا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کمسن بچہ جس کی عمر 10 سال نظر آتی ہے حیدرآبادآوٹر رنگ روڈ پر ایک ماروتی آلٹو کار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑا رہا ہے۔ ٹوئٹر استعمال کرنے والے نیلیش نے یہ ویڈیو پوسٹ کیا جس میں بتایا گیا کہ یہ بچہ چند دوسروں کے ساتھ 8 ڈسمبر کوآوٹر رنگ روڈ کے 9/10ایگزٹ پر کار چلا رہا ہے۔یہ کار AP28 BL 6979 میں سامنے کی نشست پر بچہ کے ساتھ بڑا آدمی بیٹھا دیکھا گیا۔اس واقعہ پر تمام گوشوں سے شدید برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔