سرینگر، 3 نومبر (یو این آئی) سرینگر کے رکن پارلیمنٹ روح اللہ مہدی نے منگل کو نیشنل کانفرنس (این سی) سے اپنا تعلق ختم کرنے اور رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کے ساتھ ان کی تقریباً 24 سالہ وابستگی ختم ہو گئی۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ پر سخت تنقید بھی کی۔ انہوں نے یہ اعلان بڈگام میں منعقدہ ایک بڑے جلسے میں کیاجو ان کے والد کی 26 ویں برسی کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔ 49 سالہ روح اللہ نے اپنے جوشیلی تقریر میں نیشنل کانفرنس کی قیادت پر جموں و کشمیر کے عوام کے دیے گئے مینڈیٹ سے غداری کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے اپنے انتخابی وعدے پورے نہیں کیے ، خاص طور پر دفعہ 370 کی بحالی اور عوام کے حقوق و وقار کے تحفظ کے معاملے میں اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ گئی۔