روحانی اور پاسداران انقلاب میں اقتصادی کشمکش

   

تہران ۔ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران میں ایک طرف حکومت اور صدرحسن روحانی سیاسی میدان میں ملک کی ڈوبتی معیشت کو سہارادینے کے لیے سرگرم ہیں تو دوسری طرف پاسداران انقلاب ریاست کے ان اداروں پر اپنی گرفت مضبوط بنائے ہوئے ہیں جو ملک میں معیشت کی مضبوطی کے اہم مراکز تصور کیے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صدر روحانی اور پاسداران انقلاب کے درمیان جاری محاذ آرائی میں سیاسی سے زیادہ اقتصادی اور معاشی کشمکش ہے۔حال ہی میں صدر حسن روحانی نے شمالی ایران کے لاھیجان شہر میںایک جلسہ عام سے خطاب میں ملک کی معاشی زبوں حالی کا رونا رویا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت اقتصادی اور نفسیاتی بحران سے گذررہا ہے۔ وہ معیشت کی کشتی کو کنارے لگانے کیلیے سپریم لیڈر کی ہدایات پر عمل کررہے ہیں۔