رود موسی کی صفائی کا شہر کے تالابوں کی کارکردگی میں کلیدی اہمیت

   

حیدرآباد ۔ 8جنوری ( سیاست نیوز) شہر کے دو بڑے تالاب عثمان ساگر اور حمایت ساگر کو رود موسی کی صفائی میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے رود موسی کی خوبصورتی کے منصوبہ میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ 50 ٹی ایم سی فیٹ کی گنجائش والا ملانا ساگر ریزرواٹر جو میدک میں زیرتعمیر ہے ، وہ شہر حیدرآباد کے مدکورہ دونوں تالابوں کو آب سے معمور کردے گا اور ساتھ ہی رود موسی کی خودبخود صفائی عمل میں آئے گی ۔ علاوہ ازیں اس آب رود موسی سے ضلع نلگنڈہ کو بھی آبپاشی کیلئے بہتر سہولتیں مہیا ہوں گی ۔ پرگتی بھون میں 6 گھنٹے طویل آبپاشی سے متعلق امور پر چیف منسٹر کے سی آر کی چیرمین شپ میں مباحث ہوئے ۔ یاد رہے کہ یہ تمام منصوبہ باوقار کالیشورم پراجکٹ کا حصہ ہے جس کیلئے عہدیدار اس سلسلہ میں ایک ایکشن پلان ترتیب دیں گے تاکہ اس کے اغراض و مقاصد کو روبہ عمل لایا جاسکے ۔