روس سے تیل خریدنا جاری رکھے گا ہندوستان، یہ فائدہ مند سودا ہماری بنیادی ذمہ داری: جے شنکر

   

روس کے دورہ پر گئے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دونوں ممالک کے تیل کاروبار کا دفاع کیا ہے ۔ جے شنکر نے منگل کو واضح طو رپر کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا نئی دہلی کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ ہندوستانی صارفین کو بین الاقومی خام تیل بازاروں میں سب سے فائدہ مند شرائط اور سب سے بہترین ڈیل حاصل ہو ۔ ہندوستانی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کی موجودگی میں کہا کہ ماسکو سے تیل خریدنا ہندوستان کیلئے فائدہ مند ہے اور وہ اس کو جاری رکھنا چاہیں گے ۔