ماسکو : روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگْو نے آج پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک رواں سال کے اواخر میں اپنی مغربی سرحدوں پر 20 نئے فوجی دفاعی یونٹ تعینات کر دے گا۔ شوئیگْو کے بقول یہ عسکری تعیناتی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے اقدامات کا جواب ہو گی۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق شوئیگْو نے اپنے بیان میں کہا، ’’ہم نے یہ فیصلہ اپنے مغربی ساتھی ممالک کے اقدامات کے نتیجے میں کیا ہے۔‘‘
